رینجرز سے مقابلے میں سلمان ڈاڈا نامی گینگ وار ملزم ہلاک

رینجرز سے مقابلے میں سلمان ڈاڈا نامی گینگ وار ملزم ہلاک
رینجرز سے مقابلے میں سلمان ڈاڈا نامی گینگ وار ملزم ہلاک

  

کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میںسٹی سٹیشن کے قریب رینجرز سے مقابلے میں سلمان ڈاڈا نامی گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا ہے، مقتول کے بھائی اورپیپلزپارٹی یوتھ ونگ ساﺅتھ کے صدر عرفان درانی کا دعویٰ ہے کہ اس کے بھائی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی سٹیشن کے قریب رینجرز سے مقابلے کے بعد سلمان ڈاڈا نامی گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ مقتول کے بھائی اورپیپلزپارٹی یوتھ ونگ ساﺅتھ کے صدر عرفان درانی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو رات گئے رینجرز نے گھر سے اٹھایا اور علی الصبح لاش ان کے حوالے کردی ہے، بھائی سلمان درانی کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ میٹھادر پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقابلے میں سہیل ڈاڈا نامی دہشت گرد ہلاک ہوا ہے جو پولیس کو چالیس سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید :

کراچی -