جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )نئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی نے جسٹس انور ظہیر جمالی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاجس کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی31ویں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے تھے ،وہ ایک سال کے دوران مقرر کیے جانے والے تیسرے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ جسٹس ناصر الملک 5جولائی کو جسٹس تصدق جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے جس کے لیے انہوں نے بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ الیکشن کمیشن کے اب تک43سربراہ مقرر کیے جاچکے ہیں جن میں سے صرف 13 مستقل اور 30 قائم مقام تھے۔