لاہور:2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

لاہور:2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد
لاہور:2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

  

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) لیاقت آباد میں دھلے فلیٹ کے قریب سے 2 افراد کی رسیوں سے بندھی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبا ئی دارلحکومت کے علاقے لیاقت آباد میں دھلے فلیٹ کے قریب ایک گندے نالے سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو چند روز قبل قتل کر کے لاشیں رسیوں کی مدد سے ایک دوسرے سے باندھ کر بوری میں بند کر کے پھینک دی گئیں، دونوں افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، دونوں کی عمریں 30 سے 35 سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

مزید :

لاہور -