وزیر اعظم نے اے ایس ایف میں خالی اسامیوں پر بھر تیوں کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اے ایس ایف میں خالی اسامیوں پر بھر تیوں کی منظوری دیدی
وزیر اعظم نے اے ایس ایف میں خالی اسامیوں پر بھر تیوں کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف )میں 540خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظو ری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے شہری ہوا بازی ڈویژن کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اے ایس ایف میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اے ایس ایف کے اہل کاروں کو بین الاقوامی میعار کے مطابق تربیت دی جائے ۔ یاد رہے کہ 8جون 2014ءکو دس ازبک دہشت گردوں نے کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کرکے جہازوں کی نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تاہم ابتدائی تحقیقاتی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار اتنے زیادہ تر بیت یافتہ نہیں تھے کہ وہ ان دہشت گردوں کو روک پاتے ۔

مزید :

قومی -