’ کون ٹنڈولکر‘ماریا شراپوا کا لٹل ماسٹر کو پہچاننے سے صاف انکار
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیائے کرکٹ میں اپنی دلفریب بیٹنگ کا جادو جگاکر کروڑوں لوگوں کو اپنا گر وید بنانے والے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکردنیا بھر میں نام کمانے کے باوجود اب بھی بہت سوں کے لئے بالکل انجان ہیں،اسی طرح کا ایک ایسا ہی اس وقت ہوا جب عالمی شہرت یافتہ روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا سے پوچھا گیا کہ سچن ٹنڈولکر کون ہیں تو انہوں نے لٹل ما سٹر کو پہچاننے سے صاف انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی دارلحکومت لندن میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پانچ بار کی گرینڈ سلم چیمپئن اور ٹینس کوئین ماریا شراپوا سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ ایک کرکٹ سٹار بھی ومبلڈن مقابلے دیکھنے آئے ہوئے ہیں تو ٹینس کوئین نے کرکٹ کے لٹل ماسٹر کو پہنچانے سے صاف انکار کردیا اور صحافیوں سے ہی سوال کر ڈالا کہ کون سچن ٹنڈولکر میں انہیں نہیں جانتی جس پر صحافی تو حیران ہوئے ہی لیکن سچن ٹنڈولکر کے مداحوں کو بھی بے حد مایوسی ہوئی۔پریس کانفرنس کے دوران عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نے سابق برطانوی فٹ بال سٹار ڈیوڈ بیکھم کی خوب تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں اور ان سے کئی مواقعوں پر بات ہوئی لیکن کرکٹ سٹار سچن ٹنڈولکر کو وہ نہیں جانتیں۔واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس مقابلوں میں اپ سیٹ شکستوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی شہرت یافتہ چہرے ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سپورٹس مین شریک ہیں۔