افغان انٹیلی جنس وفد آج آئیگا،پاکستان ایک بار پھر ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کریگا

افغان انٹیلی جنس وفد آج آئیگا،پاکستان ایک بار پھر ملا فضل اللہ کی حوالگی کا ...
افغان انٹیلی جنس وفد آج آئیگا،پاکستان ایک بار پھر ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کریگا

  

 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے فوجی و انٹیلی جنس حکام پر مشتمل وفد آج اسلام آباد پہنچے گا ، پاکستان ایک بار پھر ملا فضل اللہ کی حوالگی اور افغان علاقوں میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق افغان وفد کی آج پاکستان آمد کے بعد پاکستانی عسکری حکام سے ملاقات ہوگی جس میں افغانستان کی مسلسل الزام تراشیوں پر پاکستان اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغان حکام سے ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ افغان علاقوں کنڑ اور نورستان میں موجود پاکستانی طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی ہوگا۔ افغان حکام سے یہ مطالبہ بھی کیا جائیگا کہ آئی ڈی پیز کی آڑ میں شمالی وزیرستان سے افغانستان فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ افغانستان کی جانب سے مسلسل الزام تراشیوں پر پاکستان آگاہ کرے گا کہ 21 اور25 مئی کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے پاکستانی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تو جوابی کارروائی کی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -Headlines -