مسلح افواج دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دے رہی ہیں : الطاف حسین
لندن ، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ پاک فوج کو آپریشن ضرب عضب میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے قوم کی دعاﺅںکی ضرورت ہے ، مسلح افواج دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دے رہی ہیں ۔ لندن سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ عوام اپنا پیغام پہنچائیں کہ ملک کا بچہ بچہ آپریشن ضرب عضب میں فوج کے ساتھ ہے ، دعا ہے کہ ملک کی سلامتی کی اس جنگ میں کامیابی ہمارے قدم چومے ، عوام6جولائی کویکجہتی مارچ میں بھر پور شرکت کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے افسر اور جوان اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں ۔