ومبلڈن ٹینس :اعصام ، ویرا کی جوڑی مکس ڈبلز کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئی

ومبلڈن ٹینس :اعصام ، ویرا کی جوڑی مکس ڈبلز کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئی
ومبلڈن ٹینس :اعصام ، ویرا کی جوڑی مکس ڈبلز کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئی

  

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اعصام الحق اور انکی روسی پارٹنر پر مشتمل جوڑی ومبلڈن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق تیسرے راﺅنڈ کے میچ میں اعصام اور روس کی ویرا دوشی وینا کا مقابلہ نمبر دو سیڈ امریکا کے باب برائن اور اعصام کی سابق پارٹنر کویٹا پیشکے سے تھا۔ پاک روسی جوڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 7-5اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی اعصام اور ویرا کی جوڑی ایونٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئی ہے ۔

مزید :

کھیل -