ضرب عضب : کامیاب زمینی کارروائی جاری،میرانشاہ میں مزید چیک پوسٹیں قائم
میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان میں زمینی کارروائی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے ، میران شاہ بازار کے قریب مزید چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں زمینی کارروائیاں انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہیں، مختلف مقامات پر دہشتگردوں کا محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ زمینی کارروائیوں کے دوران شدت پسندوں کی پناہ گاہیں تباہ کی جا رہی ہیںاور آپریشن والے علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بم اور بارودی سرنگیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں۔