باکمال لوگ، لاجواب کارنامہ ، لیز پر لیاگیاطیارہ ’سفید ہاتھی‘ بن گیا

باکمال لوگ، لاجواب کارنامہ ، لیز پر لیاگیاطیارہ ’سفید ہاتھی‘ بن گیا
باکمال لوگ، لاجواب کارنامہ ، لیز پر لیاگیاطیارہ ’سفید ہاتھی‘ بن گیا

  

اسلام آباد(اکنامک رپورٹر) قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کے بیڑے میں شامل ہونیوالا لیزپر لیاگیاطیارہ ادارے کے لیے سفید ہاتھی ثابت ہوا اور اب تک طیارے کو پروازکیلئے لائسنس بھی جاری نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے پاس اس وقت 23طیارے آپریشنل ہیں جن میں سے چھ کے لگ بھگ طیارے ہر وقت مرمت کیلئے گراﺅنڈ رہتے ہیں ۔ طیاروں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے چھ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا اوراُن میں سے ایک طیارہ چین سے اسلام آباد پہنچا لیکن اب تک وہیں موجود ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ طیارے کے انجن کاآئل ہی غائب ہوگیا، امریکہ سے تیل امپورٹ کیاجاتاہے اورتاحال موصولی نہیں ہوئی ۔ ذرائع نے انکشاف کیاکہ تاحال طیارے کو اُڑان بھرنے کا لائسنس بھی نہیں مل سکا ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -