آسٹریلیا جانے والے مسافرسے 9 جعلی برطانوی پاسپورٹ برآمد

آسٹریلیا جانے والے مسافرسے 9 جعلی برطانوی پاسپورٹ برآمد
 آسٹریلیا جانے والے مسافرسے 9 جعلی برطانوی پاسپورٹ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آسٹریلیا جانے والے ایک مسافر سے 9 جعلی برطانوی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطا بق لاہور ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر محمد احمد کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے آسٹریلیا جانے والے عدنان علی نامی ایک مسافر سے 9جعلی برطانوی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ اس کے سامان سے بھارت سکھوں کے جعلی کاغذات بھی ملے ہیں، ملزم کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔محمد احمد کا کہنا ہے کہ عدنان علی کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -