پاپ سٹار شکیرا فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے جلوے بکھیریں گی

پاپ سٹار شکیرا فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے جلوے بکھیریں گی
football
کیپشن: shakira

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریو ڈی جینرو (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف کولمبین پاپ سٹار شکیرا13 جولائی کو ہونے والی فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے جلوے بکھیریں گی۔تفصیلات کے مطابق 13 جولائی کو بر ا زیل کے دارلحکومت ریو ڈی جینرو میں ہونے والے فٹ بال کپ 2014 ءکے فائنل سے قبل شائقین کے لیے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔اس تقریب میں کولمبین پاپ سٹار شکیرا فیفا کپ2014 ءکے لیے گیا ہوا اپنا گانا پرفارم کریں گی۔ شکیرامسلسل تیسری مرتبہ ورلڈکپ کا حصہ بن رہی ہیں۔شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اس پرفارمنس کے لیے بے حد پر جوش ہیں۔

مزید :

کھیل -