براک اوباما ملکی تاریخ کے بدترین صدر قرار

براک اوباما ملکی تاریخ کے بدترین صدر قرار
براک اوباما ملکی تاریخ کے بدترین صدر قرار

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکیوں کی اکثریت نے موجودہ صدر براک اوباما کو ملکی تاریخ کا بدترین سربراہ قرار دے دیا۔امریکا کی ”کوئنی پیاک یونی ورسٹی“ کی جانب سے کئے گئے سروے میں 35 فی صد عوام نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک رونالڈ ریگن کو امریکا کا بہترین صدر قرار دیا جبکہ 18 فیصد افراد نے بل کلنٹن کو بہترین صدر قرار دیا۔ بہترین صدور کی فہرست میں 33 فیصدعوام نے براک اوباما کو فہرست میں سب سے نیچے رکھا جبکہ 28 فیصد نے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو بدترین صدر قرار دیا۔سروے کے تحت یہ بات بھی سامنے آئی کہ 45 فیصد امریکی رائے دہندگان کا خیال ہے کہ معاشی و خارجہ معاملات، صحت عامہ پر موقف اور انسدادِ دہشت گردی پر اوباما کی حکومت کی کارکردگی منفی رہی۔ اگر 2012 ءمیں ان کی جگہ مٹ رومنی صدر منتخب ہوجاتے تو آج امریکا کی صورت حال بہتر ہوتی۔

مزید :

بین الاقوامی -