بھارت امریکا سے 20 کروڑ ڈالر کے جدید ترین میزائل خریدے گا

بھارت امریکا سے 20 کروڑ ڈالر کے جدید ترین میزائل خریدے گا
بھارت امریکا سے 20 کروڑ ڈالر کے جدید ترین میزائل خریدے گا

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، ہندوستان امریکا سے 200 ملین ڈالر (20 کروڑ ڈالر) کی لاگت کے ہا رپون میزائل خریدے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت امریکا سے 20 کروڑ ڈالر کی لاگت کے ہارپونز میزائل خریدے گا جس کی امریکی محکمہ دفاع نے منظوری بھی دے دی ہے۔ معاہدے کے مطابق بھارت امریکا سے 12 یو جی ایم 84 ایل ہارپون بلاک ٹو ان کیپسولیٹڈ میزائل، 10 یو ٹی ایم 84 ایل ہارپون ان کیپسولیٹڈ میزائل اور 2 ان کیپسولیٹڈ ہارپون گاڑیاں خریدے گا۔ دوسری جانب بھارتی حکام کے مطابق ان کیپسولیٹڈ ہارپون میزائل بھارتی نیوی کی شیشومار آبدوز میں نصب کئے جائیں گے جس سے دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جدید اسلحہ بنانے کے لیے غیرملکی دفاعی کمپنیوں کومالکانہ حقوق پر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -