خنجر سے لیس دو جعلی افسر پکڑے گئے

خنجر سے لیس دو جعلی افسر پکڑے گئے
خنجر سے لیس دو جعلی افسر پکڑے گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھوکر نیاز بیگ ناکے پر پجارو پر نیلی ریوالونگ لائٹ لگاکر پمپ ایکشن اور خنجر لیکر گھومنے والے دو جعلی افسر پکڑے گئے۔اطلاعات کے مطابق غلام نبی اور حکیم انصاری پجاروپر نیلی بتی لگائے جارہے تھے کہ پولیس نے ناکے پر روک لیا اور تعارف کے دوران ایک نے اپنے آپ کو سرکاری افسر ظاہر کیا۔ جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ خود کو افسر ظاہر کرنے والا فیکٹری ملازم ہے اور گاڑی فیکٹری مالک کی نکلی۔ چوہنگ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ۔

مزید :

لاہور -