سابق صدر پرویز مشرف کیلئے سات جوڑے پشاوری چپل

سابق صدر پرویز مشرف کیلئے سات جوڑے پشاوری چپل
سابق صدر پرویز مشرف کیلئے سات جوڑے پشاوری چپل

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پارٹی عہدیداروں نے سابق صدر فوجی پرویز مشرف کے لئے سات جوڑے پشاوری چپل کراچی بھجوا دیئے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداروں کی جانب سے نمک منڈی اور سکندر پورہ میں دو بڑے ڈیلرز سے سابق صدر پرویز مشرف کے لئے پشاوری چپل بنوانے کے آرڈر دیئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر کیلئے آٹھ نمبر کے سرخ، کالے اور براﺅن رنگوں پر مشتمل انتہائی اچھی کوالٹی کے پشاوری چپل تیار کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے سابق صدر پرویز مشرف کو پشاوری چپل اور چترال کی ٹوپیاں پسند ہیں۔

مزید :

پشاور -