اعجاز الحق کی وزیراعظم سے ملاقات، حکومت کو در پیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

اعجاز الحق کی وزیراعظم سے ملاقات، حکومت کو در پیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
اعجاز الحق کی وزیراعظم سے ملاقات، حکومت کو در پیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی اور پا کستان مسلم لیگ ضیاءکے سر براہ اعجاز الحق نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں حکومت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیاجن میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن، آئی ڈی پیز کے لیے انتظامات اور پی ٹی آئی کا اگلے مہینے اسلام آباد میں ہونے والی مارچ شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق کے ساتھ یہ ملاقات وزیراعظم کی جانب سے سیاسی رہنماﺅں سے کی جانے والی ملاقاتوں کا ایک حصہ تھی،ملاقات میں اعجاز الحق نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت پر مکمل اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ذرائع کامزید کہنا تھا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

مزید :

اسلام آباد -