رمضان میں بھی برما میں مسلمانوں کی املاک نذرآتش، مسجد کو نقصان

رمضان میں بھی برما میں مسلمانوں کی املاک نذرآتش، مسجد کو نقصان
رمضان میں بھی برما میں مسلمانوں کی املاک نذرآتش، مسجد کو نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں ایک بار پھر کشیدگی پھیل گئی اور مسلح افراد نے مسلمانوں کے مکانات اور دکانیں نذر آتش کر دیں جبکہ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ شمال مغربی شہر میں انتہا پسند بودھ مسلمانوں کے علاقے میں جمع ہو گئے اور کئی مکانات اور دکانیں نذر آتش کیں، گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی ۔ واقعے کے بعد مسلمان خوف کے عالم میں گھروں میں روپوش ہو گئے۔ تازہ حملے اس وقت شروع ہوئے جب ایک بودھ ٹیکسی ڈرائیور نے شکایت کی کہ ایک مسلمان نے بدھسٹ خاتون کے ساتھ بد تمیزی کی جس کے بعد مسلمانوں کی املاک پر حملے کئے گئے اور بعد میں مسلمانوں پر تشدد کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش نہیں کی، تقریبا پانچ سو سے زائد بدھوں نے حملہ کیا جن کے ہاتھوں میں تلواریں تھیں۔

مزید :

انسانی حقوق -