خورشیدشاہ کا مرداراکین اسمبلی کیلئے آم ، خواتین کیلئے اچار کا تحفہ

خورشیدشاہ کا مرداراکین اسمبلی کیلئے آم ، خواتین کیلئے اچار کا تحفہ
خورشیدشاہ کا مرداراکین اسمبلی کیلئے آم ، خواتین کیلئے اچار کا تحفہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آم ڈپلومیسی عام ہے لیکن سید خورشید شاہ نے خواتین اراکین کیلئے کچھ نمکین قسم کے تحائف بھیجے ہیں۔ خورشید شاہ نے ارکان اسمبلی و سینٹ، دوستوں، اسلام آباد میں مقیم صحافیوں، چاروں صوبوں کے گورنروں، وزرائے اعلیٰ اور متعدد سیاستدانوں کو سندھڑی آموں کا تحفہ بھیجا۔ مولانا فضل الرحمان اور وزیر داخلہ چودھری نثار کو زیادہ حصہ ملا لیکن اپوزیشن لیڈر کی طر ف سے اسمبلی کی خواتین ارکان کو سکھر کے اچار کا تحفہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ سید خورشید شاہ دو بیویوں کے شوہر بھی ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -