حکومت سندھ نے اقبال محمود کی خدمات وفاق کے حوالے کر دیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ حکومت نے اقبال محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جارہی ہیں ان کی جگہ فیاض لغاری کی خدمات درکار ہیں تاکہ انہیں آئی جی سندھ بنایا جاسکے۔ نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی تک ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اقبال محمود کو 7 اپریل 2014ءکو سندھ حکومت کے بھرپور اصرار پر آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا۔