حکومت نے مختلف کول پاور پراجیکٹس شروع کرنے کی منظوری دےدی

حکومت نے مختلف کول پاور پراجیکٹس شروع کرنے کی منظوری دےدی
 حکومت نے مختلف کول پاور پراجیکٹس شروع کرنے کی منظوری دےدی

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچرڈیویلپمنٹ بورڈ نے کوئلے سے بجلی پیداکرنے والے مختلف پراجیکٹس کی منظوری دے دی،منصوبوں سے مجموعی طورپر4250میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت 4سال میں مکمل ہونے والے منصوبے جو مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے، میں 29.5 فیصد سرمایاکاری کرے گی۔اسی مدت میں تیار ہونے والے وہ پلانٹ جو درآمدی کوئلہ استعمال کریں گے ،حکومت ان میں 27.2 فیصد انویسٹمنٹ کرے گی۔اس کے علاوہ سوا3سال کے دوران تکمیل پانے والے کول پاور منصوبوں میں 26.5 فیصد فنڈز حکومت فراہم کرے گی۔فرنس آئل کے بجائے کوئلے سے چلنے والے ان پلانٹس سے سستی بجلی حاصل کی جائے گی۔

مزید :

بزنس -