حکومت کے عمران خان سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

حکومت کے عمران خان سے خفیہ رابطوں کا انکشاف
حکومت کے عمران خان سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کے تحریک انصاف کے قائد عمران خان سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہواہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماءاحسن رشید اہم کردار ادارکررہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے اعلان کے بعد احسن رشید کے ہی ذریعے رابطے ہوئے ہیں اور انہیں پیغام دیا گیاہے کہ جن چار حلقوں پرووٹوں یا طریقہ انتخاب پراعتراض ہے، بیٹھ کر ان پر بات کی جاسکتی ہے اور ان اعتراضات کے حوالے سے عمران خان جیسا کہیں ویسا ہی کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ احسن رشید اس وقت حکومت اور عمران خان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ایک اخباری رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اور

ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احسن شید سعودی عرب میں ایک آئل کمپنی کے سینئر عہدیدار تھے اور سعودی عرب میں قیام کے دوران ان کے میاں برادران سے تعلقات بنے جو اب تک قائم ہیں جبکہ وہ عمران خان کے ہی قابل اعتماد ساتھی مانے جاتے ہیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -