شمالی وزیرستان: میرعلی بازار سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

شمالی وزیرستان: میرعلی بازار سے 6 افراد کی لاشیں برآمد
شمالی وزیرستان: میرعلی بازار سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

  

 میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان میں میرعلی بازار سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرعلی بازار سے 6 لاشیں ملی ہیں، تمام مقتولین کوگولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں ان دنوں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے دوران سینکڑوں مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔آپریشن کے نتیجے میں چار لاکھ سے زائد افراد پاکستان کے دیگر علاقوں یا افغانستان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔افغانستان کے قریب واقع شمالی وزیرستان ایجنسی ملک کے7 نیم خودمختار قبائلی ضلعوں میں سے ایک ہے جسے پاکستانی، افغان اور القاعدہ سمیت متعدد عسکری گروپوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

وزیرستان -