داعش کا پاکستان، بھارت اور ایران میں بھی کارروائیاں کرنے کا اعلان

داعش کا پاکستان، بھارت اور ایران میں بھی کارروائیاں کرنے کا اعلان
داعش کا پاکستان، بھارت اور ایران میں بھی کارروائیاں کرنے کا اعلان

  

بغداد،دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم شدت پسندتنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا تک اپنا نیٹ ورک پھیلانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، چین اور ایران میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی، دنیا بھر کے مسلمان عراق اور شام ہجرت کرکے نئی ریاست کی تعمیر و تشکیل میں تعاون کریں۔ اپنے ایک آڈیو پیغام میں ISISکے سربراہ کاکہناتھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اللہ کے راستے میں جہاد سے بہتر کوئی اور کام نہیں ہوسکتا، جن ممالک میں مسلمانوں کے خلاف ظلم ہورہے ہیں، ہم بدلہ لیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلحہ اٹھالیں۔ 19 منٹ کے اس آڈیو پیغام میں انہوں نے وسط افریقی ممالک سے لے کر میانمار (برما) تک کا نام لیا ہے اور کہا جن ممالک میں مسلمانوں کے خلاف ظلم ہورہے ہیں، ذرا دیر لگے لیکن ہم بدلہ لیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -