زمیندارکی روزہ دار یتیم لڑکی سے جنسی زیادتی

زمیندارکی روزہ دار یتیم لڑکی سے جنسی زیادتی
زمیندارکی روزہ دار یتیم لڑکی سے جنسی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چوک شاہ مقیم میں اوباش زمیندار نے گن پوائنٹ پر 15 سالہ یتیم روزہ دار لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا، لڑکی خدا،رسول کے واسطے دیتی رہی لیکن بگڑے نواب زادے نے حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کردی۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاﺅں سومیاں بھولو کی رہائشی یتیم 15 سالہ ف گھر میں موجود تھی کہ گاﺅں کے بااثر چوہدری اور بگڑے زمیندار اوباش ثناءاللہ وٹو نے مویشیوں کے احاطے کی طرف جانیوالی لڑکی کو دبوچ لیا اور اسلحہ دکھاکر ویرانے میں اپنے ساتھ لے گیا۔ شیطان صفت انسان کے آگے یتیم ہوا کی بیٹی خدا اور رسول کے واسطے دیتی رہی اور چیخ و پکار کر بتاتی رہی کہ وہ روزہ دار ہے لیکن دردندہ شیطان صفت انسان نے ایک نہ سنی اور مظلوم لڑکی کی عزت تار تار کردی۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ڈی پی او اوکاڑہ کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -