چوراہے پر بچے کی پیدائش ہوگئی

چوراہے پر بچے کی پیدائش ہوگئی
چوراہے پر بچے کی پیدائش ہوگئی

  

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک میں بھی منافع خوروں کی مالی ہوس ختم نہ ہوسکی اور پرائیویٹ ہسپتال سے دھکے کھانیوالی خاتون نے چوک کے بیچ میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل پتوکی کے شہربھائی پھیرو کے نواحی گاﺅں سہارنکے کی خاتون عاصمہ بی بی ڈلیوری کے لئے اپنے وارثان کے ہمراہ پرائیویٹ ہسپتال بھائی پھیرو آئی جہاں پر ڈاکٹر آمنہ نے آپریشن کرنے کے لئے بھاری فیس کا مطالبہ کیا جس پر بحث مباحثہ کے بعد معاملا طے پایا تو ڈاکٹر آمنہ نے کسی ایک کی زندگی بچنے کی نوید سنادی لیکن جلد ہی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والی آمنہ آگ بگولہ ہوگئی اور خاتون کی ڈلیوری کرانے سے انکار کردیا۔ ہسپتال سے باہر نکالے جانی والی عاصمہ بی بی نے بیچ چوراہے صحت مند بچے کو جنم دے دیا اور قدرت کا کرشمہ یہ ہوا کہ بچہ اور ماں دونوں ہی صحت مند اور تندرست ہیں۔ عاصمہ بی بی کے لواحقین کاکہناتھاکہ ایسے ہسپتال کو نکیل ڈالنے والی ضلع بھر کی انتظامیہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر خاموش بیٹھی ہے ۔

مزید :

قصور -