کینسر کے مریض کو موت سے پہلے دلہن مل گئی

کینسر کے مریض کو موت سے پہلے دلہن مل گئی
کینسر کے مریض کو موت سے پہلے دلہن مل گئی

  

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے ایک ہسپتال میں کینسر کے 29 سالہ مریض نے مرنے سے چند گھنٹے پہلے ایک جذباتی تقریب میں اپنی محبوبہ سے شادی رچالی اور ہسپتال میں ہی شادی کے 10 گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کینسر کے مریض راﺅڈن گوپینگ جولائی میں اپنی محبوبہ سے شادی کا ارادہ رکھتا تھا لیکن مئی میں اسے علم ہوا کہ جگر کے سرطان میں مبتلا ہے جو چوتھی سٹیج پر ہے۔ راﺅڈن کے بھائی نے شادی کی تقریب کے انعقاد میں ان کی فیملی کی مدد کرنے پر منیلا کے ہسپتال کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بیسٹ نے کہا کہ اس کے بھائی نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے سے پہلے اپنی محبوبہ لائزل سے شادی کرنا چاہتا ہے اور 12 گھنٹے کی تیاری کے بعد ان کی خواہش کو پورا کیا گیا لیکن شادی کے 10 گھنٹے بعد لائزل بیوہ ہوگئی۔ شادی کی تقریب کا احوال بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ دل کو چھو جانے والی ایک پریوں کی داستان تھی،بھائی کو ہسپتال سے چرچ تک لانا مشکل تھا۔ ویڈیو میں دلہن کو سنورتے دکھایا گیا ہے جبکہ پس منظر میں کلاسیکل موسیقی کی دھنیں بجائی جارہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -