پنجاب کابینہ میں تبدیلی کاامکان ، اہم فیصلے متوقع

پنجاب کابینہ میں تبدیلی کاامکان ، اہم فیصلے متوقع
پنجاب کابینہ میں تبدیلی کاامکان ، اہم فیصلے متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبے کی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب کا احساس محرومی دور کرنے کے لیے پنجاب کابینہ میں ردوبدل کاامکان ہے اور اس ضمن میں دو وزارتیں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی کو ملنے جبکہ رانا مشہود سے اضافی وازارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متوقع طورپر تبدیل ہونیوالی چھ سے سات وزارتوں کے قلمدانوں میں عطاءمانیکا سے زکوة و عشر، چوہدری اسلم مجید سے جیل خانہ جات ، یاور زمان سے آبپاشی اور صوبائی وزیرقانون رانا مشہود علی خان سے کھیل اور تعلیم سمیت اضافی وزارتیں لیے جانے کاامکان ہے اور یہ تمام پورٹ فولیوز تقسیم کردیئے جائیں گے یا پھرکسی غلط استعمال سے بچنے کے لیے خود وزیراعلیٰ پنجاب ہی اپنے پاس رکھیں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ دو سے تین روز کے اندر پنجاب کابینہ کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں اوراس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ اراکین سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے جبکہ نئی کابینہ میں جنوبی پنجاب سے بھی چند اراکین اسمبلی کو لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی کارگردی مزید بہتر بنانے کیلئے کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور اِس ضمن میں جانچ پڑتال جاری ہے جس کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم نواز شریف کی مشاورت سے کریں گے جبکہ کابینہ میں توسیع کے لئے ملک نواز،شیخ اعجاز،رانا ارشد ،زعیم قادری ،ملک احمد خان اورعائشہ غوث کے نام زیر غور ہیں۔