سانپ کا کاٹنا، زخم 50 سال بعد ہرا ہوگیا

سانپ کا کاٹنا، زخم 50 سال بعد ہرا ہوگیا
سانپ کا کاٹنا، زخم 50 سال بعد ہرا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بینکاک (نیوز ڈیسک) عام طور پر تو زہریلی سانپوں کے کاٹنے سے لوگ لمحوں یا گھنٹوں میں دم توڑ دیتے ہیں لیکن تھائی لینڈ کی 14 سالہ لڑکی کو سانپ نے کاٹا تو اس کا اثر 50 سال بعد سامنے آیا جب وہ 66 سال کی ہوچکی ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ ایک نوعمر لڑکی تھی جب ایک زہریلے وائپر سانہ نے اسے ڈس لیا۔ مقامی طور پر دستیاب ٹوٹکوں سے وہ بظاہر صحتیاب ہوگئی اور آہستہ آہستہ اس دردناک واقعے کو بھول گئی۔ دس سال پہلے اس نے اپنی ٹانگ میں معمولی سی گلٹی محسوس کی لیکن اس پر کوئی خاص توجہ نہ دی۔ یہ گلٹی بڑھتے بڑھتے بالآخر اتنی بڑی ہوگئی کہ اس کی ٹانگ کی جلد سے باہر تک آگئی۔ پہلے وہ سمجھتی رہی کہ یہ رسولی ہے لیکن جب ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ 50 سال پہلے کاٹنے والے سانپ کے زہر کا اثر ہے جو اب جا کے نمودار ہوا ہے۔ ڈاکٹروں نے خاتون کے مسئلے کو کمپارٹمنٹ سنڈرم نامی بیماری کی ایک شکل قرار دیا ہے جس میں جسم کو چوٹ پہنچنے کے لمبے عرصے بعد اس کے اثرات نمودار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کی ٹانگ سے وزنی گلٹی کو کامیابی سے نکال دیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -