ڈوبتے ملک کریباٹی کی تمام آبادی ہجرت کی تیاری پکڑنے لگی

ڈوبتے ملک کریباٹی کی تمام آبادی ہجرت کی تیاری پکڑنے لگی
ڈوبتے ملک کریباٹی کی تمام آبادی ہجرت کی تیاری پکڑنے لگی

  

سڈنی (نیوز ڈیسک) گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سطح سمندر مسلسل بلند ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں زمین زیر آب آتی جارہی ہے۔ اسی مسئلے کا نتیجہ یہ ہے کہ بحرالکاہل کے ایک جزیرے پر واقع ملک کریباٹی سمندر میں ڈوبنا شروع ہوگیا ہے اور اس کی حکومت نے اپنی عوام کو بچانے کیلئے فجی میں زمین بھی خریدلی ہے جہاں بوقتِ ضرورت سارا ملک ہی منتقل ہوجائے گا۔ اس کی آبادی قریبا 1 لاکھ 10 ہزار ہے . فجی کی حکومت نے اپنے ایک جزیرے کی 20 مربع کلو میٹر زمین کریباٹی کو 88 لاکھ ڈالر میں فروخت کردی ہے۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ کریباٹی کا سمندر سالانہ آدھا انچ بلند ہوتا جارہا ہے اور اس صدی کے آخر تک یہ ملک سمندر میں غائب ہوجائے گا۔ ابھی چونکہ اس حادثے میں کافی سال باقی ہیں اس لئے کریباٹی کی حکومت نے فی الحال خریدی گئی زمین کو کاشتکاری کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ عوام کیلئے خوراک مہیا کی جاسکے۔ واضح رہے کہ سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے کریباٹی میں کثرت سے سیلاب آتے ہیں اور زمین نمکین ہونے کی وجہ سے فصلیں بھی ٹھیک طرح سے نہیں اگتی اس لئے عوام سوچ رہے ہیں کہ انہیں صدری کے اختتام کی بجائے محض چند سالوں میں ہی اپنا ڈوبتا ہوا وطن چھوڑنا پڑجائے گا۔

مزید :

ماحولیات -