کرپشن کے الزامات پر جاپانی سیاستدان رونے لگا
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جاپانی سیاستدان کرپشن کے الزامات لگنے پر پریس کانفرنس کے دورن دھاڑیں مارمارکررونے لگا اور اِس ہیجانی کیفیت کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 15لاکھ کے قریب افراد ’لائیک‘ کر چکے ہیں ۔پریس کانفرنس کے دوران تین ملین ین کے غلط استعمال کے سوال پر ریوتارو نونو مرا اپنے لمبے سفروں کے لیے خریدی گئی ریٹرن ٹکٹوں کا ثبوت پیش نہ کر سکے،ریو تارونو نو مرا کا اصرار تھا کہ ان سب جگہوں کا انہوں نے دورہ کیا ہے اور کوئی سفر بھی محض کاغذی نہیں ہے لیکن اخبار نویس ان ٹکٹوں کی نقول دکھانے پر اصرار کرتے رہے۔شرمندگی محسوس ہونے اور الزام لگنے پر سیاستدان کے پاس بلک بلک کر رو دینے کے سوا چارہ نہ رہا۔یہ بھی انکشاف ہواہے کہ مذکورہ سیاستدان نے بھارت یا پاکستان کا کبھی دورہ کیا اور نہ ہی دونوں ممالک کے سیاستدانوں سے ملاقات کی۔