قانون نا فذ کرنے والے اپنی راہ سیدھی کر لیں ،سرکاری افسران آئین کے وفادار بنیں رائے ونڈ کے نہیں:طاہر القادری

قانون نا فذ کرنے والے اپنی راہ سیدھی کر لیں ،سرکاری افسران آئین کے وفادار ...
قانون نا فذ کرنے والے اپنی راہ سیدھی کر لیں ،سرکاری افسران آئین کے وفادار بنیں رائے ونڈ کے نہیں:طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنی راہ سیدھی کر لیں اور کرپٹ حکمرانوں کے ناجائز احکامات ماننے سے انکار کر دیں ، پولیس اور دیگر سرکاری افسران آئین کے وفادار بنیں ، رائے ونڈ والوں کے نہیں ۔ طاہر القادری نے کہا کہ جلد مرکزی سطح پر عوامی انقلابی کونسلز قائم کی جائیں گی،کونسلز کی تشکیل کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا ،ملک میں عوامی انقلاب قوم کے ساتھ میرا وعدہ ہے ، آئندہ چند روز میں انقلاب کی تاریخ کا اعلان کروں گا ،قاتل اور جمہوریت کے دشمن حکمران چند ہفتوں کے مہمان ہیں ۔منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ سرکاری افسران آئین کے وفادار بنیں رائے ونڈ والوں کے نہیں ، سیکیورٹی اہلکاروں کو وراننگ دیتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کو ہراساں کرنا چھوڑ دیں، جب حکمران چلے گئے تو پولیس افسران کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا،انقلاب آنے کے بعدہر کیس کا فیصلہ پندرہ دن میں کریں گے ، ہمارا احتساب سالوں پر مشتمل نہیں ہوگا ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں 100 کھرب کی سونے کی کان پر چور کو رکھوالا بنا دیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں ریکوڈک منصوبے کے متعلق پریس کانفرنس کروں گااور اہم انکشافات عوام کے سامنے رکھوں گا۔