سعودی خواتین کا دلیرانہ اقدام

سعودی خواتین کا دلیرانہ اقدام
سعودی خواتین کا دلیرانہ اقدام
کیپشن: Saudi Girls

  

دمام (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پانچ صحت مند نوجوان خواتین نے یہ اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ایڈز کے مریضوں سے شادی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جدہ میں واقع ”سعودی سوسائٹی فار کمبیٹنگ ایڈز“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر موسیٰ حیازی نے نوجوان خواتین کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی سوسائٹی میں تقریباً 700 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں لیکن اس موزی بیماری کے خلاف معاشرے میں بہت بری رائے پائی جاتی ہے اس لئے کوئی ایڈز کے مریضوں سے شادی پر تیار نہیں ہوتا۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ کافی کوشش کے بعد 140 مریضوں کی شادیاں کروانے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور ان میں سے 95 فیصد شادیاں کامیاب چل رہی ہیں۔ انہوں نے سوسائٹی میں رجسٹرڈ ایک سعودی نوجوان کا ذکر بھی کیا جسے سکالر شپ پر پڑھنے کیلئے آسٹریلیا بھیجا گیا تھا لیکن وہ ایڈز کا شکار ہو گیا۔ موسی حیازی نے بتایا کہ ایڈز کے متعلق آگاہی میں کافی اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی لوگ کے ایڈز کے مریضوں سے دور بھاگتے ہیں اور انہیں اچھوت سمجھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ مایوس ہو کر طرح طرح کی برائیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں جن میں نشہ آور ادویات کا استعمال بھی شامل ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -