فرانسیسی ایئرپورٹ پر بم لاپتہ

فرانسیسی ایئرپورٹ پر بم لاپتہ
فرانسیسی ایئرپورٹ پر بم لاپتہ
کیپشن: Airport

  

پیرس (نیوز ڈیسک ) فرانسیسی پولیس مارسیلز ایئرپورٹ پر دوران تربیت اپنے ہاتھوں چھپایا دھماکہ خیز مواد رکھ کر کہیں بھول گئی۔ متعلقہ حکام ایک ہفتے کی مسلسل کوششوں کے باوجود خطرناک بیگ کو تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد فرانس کے دوسرے بڑے شہر مارسیلز کے ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں کسی جگہ گم ہوا ہے۔ یہ خطرناک مواد اس وقت کھویا جب پولیس کتوں کو ایسا مواد تلاش کرنے کی تربیت دی جا رہی تھی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ”سی فور“ فوجی طرز کے دھماکہ خیز مواد کے گم ہونے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کو تلاش کرنے والے کتوں اور مواد کو چھپانے والے افسروں کی تربیت اچھی نہیں ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاحال خطرناک بیگ کو ڈھونڈنے کے لئے کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں ہو چکی ہیں اور آئندہ کے بارے میں بھی نہیں معلوم کہ تربیت یافتہ کتے اسے ڈھونڈ لیں گے یا نہیں۔ واقعہ میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب افسروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ دوران تربیت نگرانی میں غفلت برتنے کے باعث پیش آیا۔ دوسری طرف تحقیق کار تاحال اس بات پر یقین کئے بیٹھے ہیں کہ دھماکہ خیز مواد چوری نہیں ہوا بلکہ کہیں کھو گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -