کار حادثہ نوجوان لڑکی کی آنکھ پر نقش چھوڑ گیا

کار حادثہ نوجوان لڑکی کی آنکھ پر نقش چھوڑ گیا
کار حادثہ نوجوان لڑکی کی آنکھ پر نقش چھوڑ گیا
کیپشن: Eye to Eye

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ایک نوجوان لڑکی کو ایک کار حادثے کے بعد، جس میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی، آنکھوں کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں کو پتا چلا کہ اس کے درد اور نظر کے دھندلے پن کی وجہ آنکھ کے عدسے پر موجود ایک جالی دار ڈیزائن ہے جو کہ پہلے کبھی کسی مریض کی آنکھ میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی سترہ سالہ لڑکی کو آنکھوں میں درد، سوزش اور دھندلا پن محسوس ہورہا تھا۔ جب بظاہر اس مسئلے کی کوئی وجہ نہ آئی تو ڈاکٹروں نے اس کی آنکھوں میں ایک مخصوص چمکدار مائع ڈال کر معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ آنکھوں کے عدسے اوپر ایک عجیب و غریب جالی دار ڈیزائن بنا تھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ مزید معلومات حاصل کرنے پر پتا چلا کہ حادثے کے وقت گاڑی کے ایئربیگ اس تیزی سے کھلے تھے کہ لڑکی کو آنکھیں بند کرنے کا بھی موقع نہ ملا اور بیگ نے اس کی کھلی آنکھوں کو بھینچ دیا۔ ایئربیگ کا بغور معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی سطح پر جالی دار ڈیزائن بنا ہوا تھا اور دباﺅ کی وجہ سے یہ ڈیزائن ہو بہو لڑکی کی آنکھوں کے عدسوں پر نقش ہوگیا تھا۔ خوش قسمتی سے یہ نقش زیادہ گہرائی تک نہیں گیا تھا اور دو ہفتے کے علاج کے بعد لڑکی کی بصارت بالکل ٹھیک ہوگئی۔ گاڑیوں میں حادثے کے دوران چوٹوں سے بچاﺅ کیلئے لگائے جانے والے ایئربیگ کے متعلق متعدد بار یہ شکایت سامنے آچکی ہے کہ بعض اوقات یہ خطرناک حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -