جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
کیپشن: Train

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) قدرت اپنے بندوں پر حمت کا سایہ کردے تو موت بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اس کی ایک مثال بے ہوش ہوکر ریل کی پٹڑی پر گرنے والی چینی خاتون ہے جس کے جسم سے محض چند انچ کے فاصلے پر ریل کے آہنی پہیے رک گئے ورنہ اس کے چتھڑے اڑ جاتے۔ اخبار بیجنگ ٹائمز کے مطابق حملہ خاتون طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چکرا کر ریل کی پٹریوں پر گری اور بے ہوش ہوگئی۔ اسی دوران ریل گاڑی فراٹے بھرتی پلیٹ فارم کی طرف بڑھ رہی تھی لیکن ڈرائیور نے کمال حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً ایمرجنسی بریک لگادی، تاہم ریل گاڑی رکتے رکتے خاتون کے عین اوپر پہنچ گئی اور پلیٹ فارم پر موجود لوگوں نے خوف سے چیخنا شرو کردیا۔ چند لمحوں بعد سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ خاتون لڑکھڑاتے ہوئے انجن کے اگلے حصے کے نیچے سے رینگ کر باہر نکلی اور پھر لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ پاس کھڑے لوگوں کی طرف بڑھی جنہوں نے اسے سہارا دیا۔ خوش قسمتی سے ریل گاڑی کے آہنی پہیے عورت کے جسم سے محض چند انچ کے فاصلے پر رک گئے تھے ورنہ اس کا جسم ٹکڑوں میں کٹ چکا ہوتا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے صرف چند خراشیں آئیں جن کی مرہم پڑی کرکے اسے گھر بھیج دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -