نابینا افراد کے لئے خوشخبری، سائنسدانوں نے لیبارٹری میں آنکھ اگالی

نابینا افراد کے لئے خوشخبری، سائنسدانوں نے لیبارٹری میں آنکھ اگالی
نابینا افراد کے لئے خوشخبری، سائنسدانوں نے لیبارٹری میں آنکھ اگالی
کیپشن: Man Made Eye

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور نابینا پن کی وجہ سے انسان کی دنیا تاریک ہوجاتی ہے۔ کروڑوں انسانوں کو نابینا پن کی تاریکیوں سے نکالنے کیلئے امریکی سائنسدانوں نے حال ہی میں کامیابی سے آنکھ کا کارینا لیبارٹری میں تیار کرلیا ہے۔ کارینا آنکھ کے سامنے والے حصے پر موجود شفاف جھلی کو کہتے ہیں جس کے ذریعے روشنی گزر کر ریٹینا تک جاتی ہے اور اس میں خرابی کی وجہ سے اندھا پن پیدا ہوسکتا ہے۔ ماساچوسٹس آئی اینڈ ایئر انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے سٹیم سیل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے لیبارٹری میں چند خلیوں کو لے کر ان کی پرورش کرکے کارینا تخلیق کیا ہے۔ سائنسی جریدے ”نیچر“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ یہ ممکن ہوا ہے کہ آنکھ میں بصارت کی خصوصیت پیدا کرنے والے خلیوں کا پتا چلا کہ کارینا کو مصنوعی طور پر پیدا کرلیا گیا ہے۔ کارینا کے اندر پائے جانے والے سمبل خلیوں کی خرابی کی وجہ سے بصارت ضائع ہوجاتی ہے اور مصنوعی طور پر بنائے جانے والے کارینا میں یہ خلیے موجود ہوں گے جس کی وجہ سے نابینا لوگوں کی بصارت بحال کرنا ممکن ہوسکے گا۔ سائنسدان پر امید ہیں کہ اس تحقیق کی مدد سے آنکھ میں چوٹ، بیماری، جلنے یا کسی کیمیکل سے پیدا ہونے والے نابینا پن کا علاج کیا جاسکے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -