چوہدری نثار ’اَڑ‘ گئے، شہباز شریف بھی منانے میں ناکام

چوہدری نثار ’اَڑ‘ گئے، شہباز شریف بھی منانے میں ناکام
 چوہدری نثار ’اَڑ‘ گئے، شہباز شریف بھی منانے میں ناکام

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم ہاﺅس میں جاری کشیدگی ختم نہیں ہو سکی ہے اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی چوہدری نثار کومنانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مختلف رہنماﺅں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور نہ ہی شہباز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار کومنا کر انہیں اپنے ساتھ وزیر اعظم کے پاس لے جا سکے ہیں۔ شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں تاہم وزیر داخلہ کو منانے میں ناکام رہنے کے بعد شہباز شریف واپس لاہو ر روانہ ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان تعلقات کچھ عرصے سے سرد مہری کا شکار ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ چوہدری نثارنیشنل سیکیورٹی کے لئے فنڈ نہ ملنے پر وزیر اعظم ہاﺅس سے برگشتہ ہوئے جبکہ بعد ازاں طالبان سے مذاکرات کے لئے بنائی گئی ٹیم میں شامل کچھ ارکان پر وزیر داخلہ مطمئن نہیں تھے اور وہ انہی ارکان کو مذکرات کی ناکامی کی وجہ سمجھتے ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ چوہدری نثار کو یہ بھی شکوہ ہے کہ اہم حکومتی اورپارٹی معاملات پر ان سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ اس سے قبل گزشتہ روز مسلم لیگ کے 30 ارکان پارلیمنٹ نے بھی چوہدری نثار اے ملاقات کی تھی.چوہدری نثارایک عرصے بعد منظر عام پر آئے ہیں ، تاثر دیا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ انہیں منانے میں کامیاب ہو گئی ہے .تاہم یہ درست ثابت نہیں ہو سکا  . 

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -