شامی باغیوں کے درمیان ’خلافت‘ پر شدید اختلافات: الجزیرہ ٹی وی

شامی باغیوں کے درمیان ’خلافت‘ پر شدید اختلافات: الجزیرہ ٹی وی
شامی باغیوں کے درمیان ’خلافت‘ پر شدید اختلافات: الجزیرہ ٹی وی
کیپشن: ISIS

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (نیوز ڈیسک) شام اور عراق میں سرگرم عمل شدت پسند گروپ الدولة الاسلامی فی العراق والشام (داعش) کے اعلان خلافت کو  کچھ خاص پذیرائی نہیں مل رہی اور اب شام میں داعش کے مخالف 9 گروپوں نے اس کی خلافت کو رد کردیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی تازہ رپورٹ کے مطابق داعش نے حال ہی میں عراق میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن شام میں متعدد جنگجو گروپوں کے ساتھ اس کی لڑائی ابھی بھی جاری ہے۔ ان گروپوں کا کہنا ہے کہ فی الحال خلافت کے قیام کیلئے موزوں حالات موجود نہیں ہیں ۔ شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف برسرپیکار  گروپوں نے داعش کی خلافت کو رد کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اس اعلان کی وجہ سے مغربی ممالک میں صدر اسد کے حق میں رائے عامہ ہموار ہوگی اور اسے زیادہ حمایت حاصل ہوجائے گی جس کی وجہ سے اس کی حکومت کا خاتمہ مشکل ہوجائے گا۔ شام میں داعش کے سب سے بڑے مخالف گروپ النصرت فرنٹ نے تاحال داعش کے اعلان خلافت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔