چھ ماہ تک فاﺅنٹین پین پیٹ میں رہا

چھ ماہ تک فاﺅنٹین پین پیٹ میں رہا
چھ ماہ تک فاﺅنٹین پین پیٹ میں رہا

  

تائپے (نیوز ڈیسک) تائیوان میں ایک 20 سالہ طالبہ نے 6 ماہ تک پیٹ کے درد کا شکار رہنے کے بعد جب ہسپتال کا رُخ کیا تو اس کے درد کی ایک ایسی وجہ سامنے آئی کہ جس کے بارے میں ڈاکٹروں نے زندگی بھر کبھی نہ سنا تھا۔ طالبہ کے درد کا پتہ چلانے کیلئے جب ایکسرے کیا گیا تو پتا چلا کہ اس کے پیٹ میں ایک ثابت فاﺅنٹین پین موجود ہے۔ دارالحکومت تائپے سے تعلق رکھنے والی طالبہ شنگ فینگ کا درد رفتہ رفتہ شدید تر ہوگیا تھا اور اس کے لئے کھانا پینا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ مسلسل تکلیف کمیں رہنے کے باعث اس کی پڑھائی بھی شدید متاثر ہورہی تھی لیکن اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کے درد کی وجہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اینڈوسکوپی اور ایکسرے کیا تو یہ ناقابل یقین انکشاف ہوا کہ طالبہ کے پیٹ م یں چار انچ لمبا فاﺅنٹین پین موجود ہے اور تقریباً چھ ماہ تک معدے کے تیزاب کے عمل سے یہ پین بری طرح زنگ آلود ہوچکا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کرکے زنگ آلود پین کو معدے سے باہر نکالا، جب طالبہ سے پوچھا تیا کہ پین اس کے پیٹ میں کیسے پہنچا تو اس نے بتایا کہ اسے اس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں البتہ اس نے خیال ظاہر کیا کہ وہ بعض اوقات پارٹی منانے کیلئے بہت زیادہ شراب نوشی کرتی رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ کبھی مدہوشی میں پین نگل گئی ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -