بیمار بچے کو ماں نے بھی چھوڑ دیا

بیمار بچے کو ماں نے بھی چھوڑ دیا
بیمار بچے کو ماں نے بھی چھوڑ دیا
کیپشن: Kid

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک ننھے بچے کی کمر کے نچلے حصہ پر اس قدر بڑی رسولی بن چکی ہے کہ اس کا وزن تقریباً بچے کے وزن کے برابر ہوچکا ہے اور اس معصوم کی بدقسمتی دیکھئے کہ اس کی ماں کو اپنی اولاد کے جسمانی بگاڑ کی وجہ سے اتنی شرمندگی محسوس ہوئی اس نے اسے ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا۔ لیکن خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ لوگوں نے بڑی تعداد میں چندہ جمع کرلیا ہے اور عنقریب اس بچے کو جان لیوا رسولی سے نجات دلانے کیلئے آپریشن کیا جانے والا ہے۔ یہ بچہ جنوب مشرقی چین کے شہر ششی میں 23 سالہ لن مینگ اور 25 سالہ یوشین کے ہاں پیدا ہوا۔ بچے کی دادی نے بتایا کہ پیدائش سے پہلے رسولی کے کوئی آثار موجود نہیں تھے لیکن جب بچے کی پیدائش ہوئی تو معلوم ہوا کہ اس کی کمر پر تقریباً ایک ٹینس گیند کے برابر رسولی ہے۔ بچے کی ماں کو جب اس بارے میں معلوم ہوا تو اس نے اس پر بہت بُرا محسوس کیا اور ہسپتال سے چھٹی ملتے ہی وہ اپنی معصوم اولاد کو چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے فرار ہوگئی۔ بچے کے والد اور دادی نے اس کے علاج کی بہت کوششیں کیں لیکن مطلوبہ رقم جمع نہ کرسکے اور رسولی بڑھتے بڑھتے ایک فٹ بال کے برابر ہوگئی۔ بالآخر ان کی کربناک صورتحال کی خبر میڈیا میں آگئی اور عوام نے اس معصوم بچے کی مدد کیلئے فراخ دلی سے عطیات جمع کروانے شروع کردئیے۔ اب اس بچے کو کوانزو چلڈرن ہسپتال نے آپریشن کیلئے داخل کرلیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کامیابی کے ساتھ رسولی کو بچے کے جسم سے علیحدہ کردیا جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -