مشرف نے ایم کیو ایم کے جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

مشرف نے ایم کیو ایم کے جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
مشرف نے ایم کیو ایم کے جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے6جولائی کے جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے،آل پاکستان مسلم لیگ کا وفد جلسے میں شرکت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے 5رکنی وفد نے ڈپٹی کنوینر بابر غوری کی قیادت میں سابق صدر پرویز مشرف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،وفد میں عادل صدیقی، ڈاکٹر وسیم اختر اور ڈاکٹر صغیر احمد شامل تھے ۔ وفد نے سابق صدر پرویز مشرف کو 6جولائی کو متحدہ قومی موومنٹ کے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے کئے جانے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے پرویز مشرف نے قبول کر لیا اور کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا وفد 6جولائی کے جلسے میں شرکت کرے گا۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اپنی جماعت کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ایم کیوایم نے جناح سٹیڈیم میں 6جولائی کو جلسے کا اعلان کیا ہے ۔جلسے میں شرکت کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی طور پر شرکت کی اپیل کی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماﺅں کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

مزید :

کراچی -