دنیا دیکھیں پائلٹ کی نظر سے

دنیا دیکھیں پائلٹ کی نظر سے
دنیا دیکھیں پائلٹ کی نظر سے
کیپشن: Piolot View

  

لندن (نیوز ڈیسک) آسمان کی بلندیوں پر اڑتے ہوئے جہاز سے زمین کا نظارہ کرہ ارض کے خوبصورت ترین مناظر سے لطف اندوز ہونے کا منفرد اور نا قابل فرا موش تجربہ ہے۔برٹش ایئر ویز نے اپنے تجربہ کار ترین پائلٹوں سے فرمائش کی کہ وہ چونکہ ان نظاروں سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں تو اپنے پسندیدہ ترین نظاروں کے متعلق بتائیں ۔دنیا کے 180سے زائد فضائی روٹوں پر باقائدگی سے سفر کرنے والے پائلٹوں نے دلکشی میں بے مثال نظاروں کی فہرست کچھ مرتب کی۔

1۔ خوبصورت ترین قرار دیا جانے والا نظارہ: ناردرن لائٹس (شمالی روشنیاں ) کو پائلٹوں نے جہاز سے نظر آنے والا دلکش ترین نظارہ قرار دیا ۔زمین کے شمالی نصف کرے میں سورج کی مخصوص شعاعوںاور زمین کے مقناطیسی فیلڈ کے تعامل سے حیرت ناک حد تک خوبصورت روشنیاں آسمان کو رنگوں سے بھر دیتی ہیں ۔اسے ناردرن لائٹس کہا جاتا ہے ۔

2۔ ہیتھرو، لندن: دوسرے نمبر پر قرار دیا جانے والا نظارہ لندن میں ہیتھرو ایئر پورٹ کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آنے والا

3۔ اٹلی کے شہر پیسا کی طرف بڑھتے ہوئے ٹونٹ بلیک کے کے مقا م کا نظارہ تیسرے نمبر پر خوبصور ے ترین قر ار دیا گیا ۔

4۔ آسٹریلیا میں واقع ”سڈنی ہاربر“ کو خوبصورت فضائی نظاروں میں چوتھا نمبر دیا گیا۔

5۔سان فرانسسکو  کے گولڈن گیٹ برج کو فضا سے نظر آنے والے خوبصورت ترین مناظر میں پانچوآں نمبر دیاگیا ۔

6۔ بحراوقیانوس شمالی کے اوپر اڑان کے دوران گرین لینڈ کے نظارے کو چھٹا نمبر دیا گیا۔

7۔اٹلی کے شہر وینس میں داخل ہوتے ہوئے نظر آنے والی نہروں کو ساتواں خوبصورت نظارہ قرار دیا گیا۔

8۔ کیپ ٹاﺅن شہر کے قریب ” ٹیبل ماﺅٹین “ خوبصورتی میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

9۔ کروشیا کے شہر ڈبرونک کی دلکشی نویں نمبر پر آئی

10۔ جاپانی دارلحکومت ٹوکیو کی طرف بڑھتے ہوئے یا اس سے جاتے ہوئے نظر آنے والے پہاڑ ’ماﺅنٹ فیوجی ‘ کو دسواں دلکش ترین فضائی نظارہ قرار دیا گیا۔

 خوبصورت ترین قرار دیا جانے والا نظارہ: ناردرن لائٹس (شمالی روشنیاں )

 ہیتھرو، لندن

مونٹ بلینک : مسافر کی کھڑکی سے دکھائی دینے والا بہترین منظر 

سڈنی ہاربر

 گولڈن گیٹ برج

مزید :

ڈیلی بائیٹس -