دنیا کا سب سے خطرناک تفریحی پارک

دنیا کا سب سے خطرناک تفریحی پارک
دنیا کا سب سے خطرناک تفریحی پارک
کیپشن: Park

  

نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا میں اموات، حادثات اور خطرناک ترین جھولوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والا ”ایکشن پارک، طویل بندش کے بعد پہلے سے زیادہ خطرناک آفرز کے ساتھ دوبارہ کھل گیا ہے ۔یہ پارک 1978سے لیکر 1996تک چلتا رہا لیکن متعدد ہلاکتوں اور حادثات کی وجہ سے بالآخراسے بند کر دیا گیا۔ 1990کی دہائی میں اسے سیر و سیاحت کے ایک ادارے کو بھیج دیا گیا جس نے اسے ’ماﺅنٹین کریک ‘ کا نام دیا ۔ لیکن اب طویل بندش کے بعد یہ پارک اپنے پرانے مالکان اور پرانی دلچسپیوں اور خطرات کے ساتھ واپس آرہا ہے۔پارک کے ایک ملازم نے بتایا کہ اگرچہ کئی پرانے جھولے اور رائیڈز اب بھی موجود ہیں لیکن اب سکیورٹی کے جدید ترین انتظات کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے پرانے مزے اور چیلنج تو موجود ہونگے لیکن خطرات ہیں ہونگے ۔نئی آفرز میں دریائے دریائے کولو راڈوکے اوپر ایک رائیڈ شامل ہے جس کے دوران شائقین خصوصی ماسک پہنیں گے۔تاکہ اس کے مسائل کی صورت میں وہ چوٹوں سے محفوظ رہیں ۔اسی طرح 100فٹ اونچی واٹر سلائیڈ بھی متعارف کروائی گئی ہے۔جس سے گرتے ہوئے شائقین کشش ثقل سے آزاد ہونے کا لطف لے سکیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکشن پارک اب پہلے سے بھی زیادہ چیلنج سے بھر پور لطف اندوز ہونے کے موقع فراہم کرے گا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -