حکومت نے مذکرات کے نام پر دھوکہ دیا،بدلہ لیں گے: شاہد اللہ شاہد

حکومت نے مذکرات کے نام پر دھوکہ دیا،بدلہ لیں گے: شاہد اللہ شاہد
حکومت نے مذکرات کے نام پر دھوکہ دیا،بدلہ لیں گے: شاہد اللہ شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان نے حکومت پاکستان سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کبھی مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہی نہیں تھی ،حکومت نے مذکرات کے نام پر جو دھوکہ کیا اس پر اسے کبھی معاف نہیں کریں اور بدلہ لیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےکالعدم تحریک  طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سینکڑوں طالبان کی ہلاکت کے حکومتی اور فوجی دعوے غلط ہیں ،وزیرستان میں ابھی تک فوج کی کارروائیوں میں صرف 12مجاہدین ہلاک ہوئے ہیں اور وہ بھی طالبان نہیں لیکن ہمارے بھائی ہیں ۔شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان نے آج تک افغانستان سمیت کسی بھی حکومت سے کوئی مدد نہیں لی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مولوی فضل اللہ اس وقت بھی پاکستان کے قبائلی علاقے میں موجو ہیں۔انہوں نے حکومت کو انتباہ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ حکومت نے مذکرات کے نام پر جو دھوکہ کیا ہے طالبان اسے معاف نہیں کریں گے اور حکومت سے اس کا بدلہ لیا جائے گا ۔