ہری پور میں ٹی فور منصوبے کی شٹرنگ گرنے سے 3چینی شہری جاں بحق ،20زخمی
ہری پور (مانٹیرنگ ڈیسک )ہری پور میں ٹی فور منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر شٹرنگ گر گئی جس کے نتیجے میں تین چینی انجینئرز ہلاک اور 20افراد زخمی ہو گئے ۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے ہری پور کے علاقے تربیلا میں تربیلاڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر شٹرنگ گرگئی جس کے نتیجے میں کام کرنے والے کئی ورکرز خمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 چینی انجینئردم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق واقعے میں 20ا فراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تربیلا غازی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔جبکہ توسیعی منصوبے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔

