کراچی سے ملتان جانےوالی زکریا ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،تمام مسافر محفوظ

کراچی سے ملتان جانےوالی زکریا ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،تمام ...
کراچی سے ملتان جانےوالی زکریا ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،تمام مسافر محفوظ

  

جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے ملتان جانےوالی زکریا ایکسپریس کی کوٹری کے مقام کے قریب چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹرین کراچی سے ملتان جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آگیا،ریلوے حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہاہے ،ریلوے حکام کا کہناہے کہ مسافروں کو بوگیوں سے نکال لیا گیاہے اور ایک گھنٹے کے اندر ٹرین کو دوبارہ روانہ کر دیا جائے گاجبکہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ حادثے کے باعث چار ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک لیا گیاہے جبکہ چار ٹرینیں کراچی سے روانہ ہی نہیں ہو سکیں ہیں۔حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون دونوں ٹریکس کو بند کر دیا گیاہے اور مرمت کا کام جاری ہے ۔

مزید :

جامشورو -