سورج اپنی شکل بدلنے والا ہے اور بہت جلد پہلے جیسا نہیں رہے گا، سائنسدانوں نے بہت بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

سورج اپنی شکل بدلنے والا ہے اور بہت جلد پہلے جیسا نہیں رہے گا، سائنسدانوں نے ...

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ نے خبردار کیا ہے کہ سورج ایک ایسے دور سے گزرنے والا ہے جس میں اس کے سطح پر تبدیلی آنے سے یہ پہلے جیسا نہیں رہے گاجس کی وجہ سے خلاءمیں خوفناک تبدیلیاں آئیں گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ سے خلاءمیں عدم توازن پیدا ہونے سے وہاںکا موسم تبدیلہونے سے اس کا اثر زمین کے مواصلاتی نظام پر بھی پڑے گا۔ناساکے ماہر سائنسدان ڈین پیسنیل کاکہنا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ سے کئی چیزیں واقع ہوسکتی ہیں جن میں سیٹلائیٹ کے نظام میں خرابی بھی شامل ہے۔”جب سورج کی سطح پر تبدیلیاں آتی ہیں تو اس کا اثر خلاءمیں پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کا موسم تبدیل ہونے سے مواصلاتی نظام خراب ہوسکتا ہے۔“ اس کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ خلائی ملبہ زمین کے اردگرد چکر لگانے گے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس