یوگا آپ کی صحت کے لئے اتنا بھی اچھا نہیں، ڈاکٹروں نے یوگا کا بہت خطرناک نقصان بتادیا

یوگا آپ کی صحت کے لئے اتنا بھی اچھا نہیں، ڈاکٹروں نے یوگا کا بہت خطرناک نقصان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یوگا ایک اچھی چیز ہے اور اس کی وجہ سے ہمارا جسم چاک و چوبند رہنے کے ساتھ تندرست رہے گا لیکن اب ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی درد شدید ہونے کے ساتھ اسے کرتے ہوئے انسان زخمی بھی ہوسکتا ہے۔امریکہ اور آسٹریلیا میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ یوگا کرتے ہیں ان کی بازﺅں میں درد رہنے کے ساتھ کمر میں تکلیف ہوسکتی ہے۔ سڈنی یونیورسٹی کے تحقیق کار پروفیسر ایون گیلوس کا کہنا ہے کہ ماضی میں یوگا کے بارے میں جو خدشات اور خطرات کی بات کی گئی ہے، یہ اس سے زیادہ خطرناک ہے۔”ہماری تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ یوگا سے ہونے والی دردہرسال 10فیصد کے حساب سے ہے جو کہ تمام کھیلوں میں ہونے والی انجریز میں سب سے زیادہ ہے۔عجیب بات ہے لوگ اسے صحت مند سرگرمی سمجھتے ہیں اور انجانے میں نقصان اٹھابیٹھتے ہیں۔“امریکہ میں350ایسے افراد کا مطالعہ کیا گیا جو یوگا کررہے تھے اوران کی درد کم ہونے کی بجائے بڑھی۔پروفیسر ایون کاکہنا تھاکہ اس کی وجہ سے بازوﺅں میں انجریز دیکھی گئیں اور ساتھ ہی لوگوں کی کمر میں بھی درد ہوئی۔”ہم نے دیکھا کہ یوگا کی وجہ سے جسم کے اوپری حصے جیسے بازوﺅں، کندھوں،کلائیوں، سینے اور کمر میں درد بڑھتا ہے۔“اس کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کو محسوس ہوکہ یوگا کی وجہ سے درد میں اضافہ ہوا ہے تو اسے فوری طور پر چھوڑ کر معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -