امریکہ میں ایک شخص نے اپنے کتوں کو ایسی چیز کھلادی کہ ’ جہاز‘ بن گئے، جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے

امریکہ میں ایک شخص نے اپنے کتوں کو ایسی چیز کھلادی کہ ’ جہاز‘ بن گئے، جان کر ...
امریکہ میں ایک شخص نے اپنے کتوں کو ایسی چیز کھلادی کہ ’ جہاز‘ بن گئے، جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اب تک تو کھلاڑیوں پر ہی منشیات استعمال کرنے کے الزامات لگتے آئے تھے اور ان کے ڈوب ٹیسٹ ہوتے آئے تھے لیکن امریکہ میں ایک ٹرینر نے دوڑ کے کتوں کو کوکین کھلانے کا کارنامہ بھی سرانجام دے ڈالا ہے۔ ویب سائٹ firstcoastnews.com کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میں اس ٹرینر کے 12کتوں کو کوکین دیئے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے کتے بیسٹ بیٹ اورنج پارک کی دوڑ میں شریک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیرے تھیل کا کہنا تھا کہ ’’امریکہ کی تاریخ میں اس سے قبل کسی کھیل میں استعمال ہونے والے جانوروں کو اتنی بڑی تعداد میں منشیات نہیں دی گئی۔ یہ حیرت انگیز واقعہ ہے کہ صرف 4ماہ کے عرصے میں ٹرینر چارلس مک کلیلن کے 12کتوں میں منشیات کی تصدیق ہوئی ہے۔

سٹیٹ کی طرف سے ہر دوڑ کے فاتح کتے کا پیشاب ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف فلوریڈا میں ہونے والے ان تمام ٹیسٹوں میں بتایا گیا کہ چارلس نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کتوں کو کوکین دی ہے۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس